این اے 133، ضمنی الیکشن کا معرکہ،اہم خبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) این اے 133کے ضمنی انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کو آج انتخابی نشان مل جائیں گے۔
تفصیلا ت کے مطابق این اے 133 کی نشست مسلم لیگ ن کے پرویز ملک کی وفات سے خالی ہوئی تھی، اب مسلم لیگ نون کی طرف سے ان کی اہلیہ شائستہ پرویز ملک اور پیپلز پارٹی کے اسلم گل سمیت 12 امیدوار میدان میں ہیں۔
لاہور سے قومی اسمبلی کی خالی ہونے والی نشست پر ضمنی انتخابات 5 دسمبر کو ہوں گے۔ اس حلقہ میں 12 امیدوار میدان میں رہ گئے ہیں، ریٹرننگ آفیسر باسط علی آج انتخابی نشان الاٹ کریں گے۔پی ٹی آئی امیدوار جمشید چیمہ نے اپنے کاغذاتِ نامزدگی مسترد کئے جانے کے فیصلے کو ہائی کورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:بابر اعظم نے شکست کا ذمہ دار کس کو قرار دے دیا ،کھلاڑی کا نام سامنے آگیا