اتحادی جماعتوں کے تحفظات۔۔ وزیراعظم نے کور کمیٹی کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا

Nov 12, 2021 | 11:43:AM

(مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت کا  اتحادی جماعتوں کے تحفظات دور کرنے کا  فیصلہ ، وزیراعظم عمران خان نے کور کمیٹی کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا۔

 تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اجلاس آج شام 4 بجے طلب کیا، کور کمیٹی حکومتی اتحادی جماعتوں کے تحفظات اور مطالبات کا جائزہ لے گی۔
مسلم لیگ ق اور ایم کیو ایم کیو پاکستان کے الیکٹرانک ووٹنگ مشین سے متعلق تحفظات دور کئےجائیں گے ،حکومت اپوزیشن کے مطالبات اور پی ٹی آئی ارکان کے مطالبات کا بھی جائزہ لے گی۔
 ذرائع نے بتایاکہ کور کمیٹی موجودہ سیاسی صورتحال اور بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں پر غور کرے گی، مہنگائی پر قابو پانے کےلئے اقدامات سے متعلق بھی مشاورت کی جائے گی، کور کمیٹی اجلاس میں وفاقی وزرا اور پی ٹی آئی کی سینئر قیادت شریک ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: ہانیہ عامر کا اپنے چاہنے والوں کے لئے معنی خیز پیغام جاری

مزیدخبریں