پیسے نہ ملنے پرشوہر نے بیوی کی تصاویرسوشل میڈیاپر اپلوڈ کردیں ۔۔متاثرہ نے کیا کیا۔۔جانیے

Nov 12, 2021 | 12:58:PM

(24نیوز)دس لاکھ روپے دو، یا طلاق لو۔ بیوی کے پیسوں پر آسٹریلیا مقیم شوہر نے بیوی کی ذاتی تصاویر سوشل میڈیا پر اپلوڈ کردیں۔

تفصیلات کے مطابق متاثرہ خاتون نے نور الحسن کے خلاف سائبر کرائم ونگ سے رابطہ کرلیا۔متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ شوہر نے فیک آئی ڈی بناکر تصاویر نشر کیں،   شوہر اور سسرال کے دیگر افراد مزید تصاویر وائرل کرنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں ۔شوہر پندرہ لاکھ روپے لیکر آسٹریلیا امیگریشن کے لیے گیا ۔ آسٹریلیا پہنچ کر طلاق کے جعلی نوٹسز بھیجنے شروع کردیے ۔دس لاکھ روپے مزید رقم کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔

 ایف آئی اے سائبر کرائم  کا کہنا ہے کہ معاملے کی انکوائری شروع کردی ہے ۔ قانون کے تقاضے پورے کیے جائیں گے ۔

یہ بھی پڑھیں:بابر اعظم نے شکست کا ذمہ دار کس کو قرار دے دیا ،نام سامنے آگیا

مزیدخبریں