پارلیمنٹ میں اپوزیشن کو ملکر کام کرنا ہوگا۔۔ بلاول بھٹو کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)پاکستان پیپلزپا رٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کیلئے ان کی رہائش گاہ پہنچے جہاں انہوں نے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی ۔
بلاول بھٹو نے مولانا فضل الرحمان سے ان کی صحت کے حوالے سے دریافت کیا ۔ملاقات میں سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں ملک بھر میں بڑھتی ہوئی مہنگائی پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔ مولانا فضل الرحمان اور بلاول بھٹو نے ملاقات کے بعد میڈیا سے بھی گفتگو کی ۔اس موقع پر مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ بلاول بھٹو کی ملاقات خیر سگالی کا پیغام تھا ۔ان کا کہناتھا کہ بلاول بھٹو ہمارے گھر تشریف لائے ہمارا تین نسلوں سے تعلق ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت پوری قوم کو مشکل کا سامنا ہے وقت اور عوام کے ضرورت ہے کہ اس جعلی حکومت کو ختم کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ جعلی عدی اکثریت کے باعث قانون سازی ہوگی تو یہ کوئی جمہوریت نہیں بلکہ امرانہ اقدام ہوگا۔ ان کا مزید کہناتھا کہ اپوزیشن کو پارلیمانی روایات کا حق ادا کرنا ہوگا، اپوزیشن حکومت کے جعلی ہتھکنڈوں کو ناکام بنائے گی مشترکہ اجلاس میں اپوزیشن متحدہ ہوکر مقابلہ کرے گی،انہوں نے مزید کہا کہ میں پی ڈی کا صدر ہوں تنہا فیصلے نہیں کر سکتا۔
اس موقع پر بلاول بھٹو نے کہا کہ ہماری کوشش ہوگی کہ ملکر کام کیا جائے اور کامیابی حاصل کی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) اور احتساب کے حوالے سے قوانین پر پارلیمان میں مشترکہ لائحہ عمل مزید کامیابیوں کا سبب بن سکتا ہے، پارلیمان کے ذریعے ہی حکومت کی پالیسیوں کو ناکام بنایا جا سکتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کی پارلیمان میں حالیہ شکستیں اپوزیشن کی بڑی کامیابیاں ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ہانیہ عامر کا اپنے چاہنے والوں کے لئے معنی خیز پیغام جاری