(24 نیوز ) اوکاڑہ کے نواحی گائوں چک احمدشاہ میں ڈاکووں نے دوران ڈکیتی خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بصیر پور کے نواحی گاؤں چک احمدشاہ میں دوران ڈکیتی ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کی۔ ڈاکو متاثرہ خاتون کے گھر سے دولاکھ روپے نقد، طلائی زیورات اور موٹر سائیکل بھی ساتھ لے گئے۔
ڈی پی او فیصل گلزار نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ بصیرپور کو معطل کردیا ہے جب کہ تھانہ بصیرپور میں نامعلوم ملزموں کے خلاف ڈکیتی اور اجتماعی زیادتی کا مقدمہ درج کرکے پولیس ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:تین چھکے۔۔بوم بوم آفریدی۔ شاہین آفریدی پر برس پڑے