(ما نیٹر نگ ڈیسک) پاکستانی ٹیم کی شکست کے بعد کپتان بابر اعظم کے والد کاانسٹاگرام پر اہم بیان آیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اعظم صدیقی نے چھوٹے بیٹے سفیر اعظم کے ہمراہ اسٹیڈیم میں لی گئی تصویر شیئر کرتے ہوئے ایک پوسٹ کی۔
اور اس پو سٹ میں لکھا کہ ٹی ٹوئنٹی ور لڈکپ میں پاکستانی ٹیم کا سفر ختم ہوا، کھلاڑیوں نے کوشش کی ، پر اللہ کو منظور نہیں تھا لیکن میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ اصل سفر تو اب شروع ہوا ہے۔
ٹیم بن گئی ہے آگے کرکٹ بھی بڑی ہے اورایک سال بعد پھر آسٹریلیا ورلڈکپ ہے۔ہ ٹیم نے جیت کے لیے جان لگادی، یہی وجہ تھی کہ ہم یک طرفہ میچ نہیں ہارے، ٹیم کو آپ لوگوں کی ہمت اور پیار کی ضروت ہے۔ انشاء اللہ یہی ٹیم قوم کے لیے بڑے بڑے کپ جیتے گی۔
یہ بھی پڑھیں:بابر اعظم نے شکست کا ذمہ دار کس کو قرار دے دیا ،نام سامنے آگیا