پرانےکپڑے دھو کر پہنتے ہیں۔۔واجبات دیئے جائیں۔۔کھلاڑیوں کا احتجاج

Nov 12, 2021 | 17:58:PM
ایران، فٹبال، ٹیم
کیپشن: ایرانی فٹبال ٹیم کا گروپ فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ایران کی قومی فٹ بال ٹیم کے کھلاڑیوں نےلبنان کی قومی ٹیم کو ورلڈ کپ کوالیفائر کے راؤنڈ میں شکست دینے کے بعد  سماجی رابطے کی ویب سائٹ "انسٹاگرام" پر  ایک مشترکہ بیان جاری کیا ہے جس میں ٹیم کے انعامات اور دیگر واجبات کی عدم ادائیگی پر احتجاج کیا گیا۔ 

العریبہ کی ویب رپورٹ کےمطابق ایرانی ٹیم نے مشترکہ بیان میں لکھا ہے کہ ہر  فٹبال میچ کے بعد ایک سال تک ہمیں اپنے پرانے کپڑے دھو کر دوبارہ پہننے پڑتے ہیں۔انہوں نے اپنےاحتجاجی بیان میں مزید کہا ہےکہ  ٹیم کے انعامات اور دیگر واجبات کی ادائیگی فوری کی جائے۔

واضح رہےکہ جمعرات کو لبنان کی قومی ٹیم صیدا انٹرنیشنل سٹیڈیم میں فیفا ورلڈ کپ کوالیفائر  کے میچ میں ایران کی ٹیم سےایک کے مقابلے میں دو گول سے ہار گئی تھی۔لبنانی اسٹرائیکر سونی سعد نے پہلے ہاف کے 36ویں منٹ میں میزبان ٹیم کے لئے گول کر کے آغاز کیا۔ جواب میں ایرانی کھلاڑیوں سردار آزمون اور احمد نور اللہ نےلگاتار دو گول کئے۔ایران نے اس فتح کے بعد اپنا سکور بڑھا کر 13 پوائنٹس کر لیا۔ گروپ اے میں سب سے اوپر رنر اپ جنوبی کوریا سے دو پوائنٹس آگے ہے جس نے یو اے ای کی مہمان ٹیم کو ایک گول سے شکست دی۔لبنان 5 پوائنٹس پر رُک گیا اور اب تک سٹینڈنگ میں تیسرے نمبر پر ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آریان کی زندگی میں مسلسل مشکلات کے بعدخوشی کی خبر