کانوں کو ہاتھ نہ لگائیں۔۔ماسک 1.5ملین ڈالر میں بک گیا

Nov 12, 2021 | 18:30:PM

(ویب ڈیسک) 9 ماہ کے عرصے میں 25 جیولرز کی محنت سے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے بنائےجانیوالے ہیروں سے جڑے ماسک کی 15 لاکھ ڈالر میں فروخت ۔

العریبہ کی ویب رپورٹ کے مطابق  اس قیمتی ماسک کو ایک بین الاقوامی کمپنی نے ریاض سیزن 2021 میں زیورات کی منفرد نمائش میں پیش کیا تھا۔18 قیراط سفید سونے کا بنا ، سفید اور سیاہ رنگ کے 3608 ہیروں سے جُڑا ہوا یہ ماسک سجاوٹ کے لئے نہیں۔مہنگا ہونے کے ساتھ ساتھ یہ ماسک طبی طور پر کرونا وبا سے بچاؤ کے لئے احتیاطی تدابیر  کے مطابق  کرونا کے انفیکشن کو روکنے میں مدد کرتا ہے۔ مینوفیکچرر کے مطابق یہ ماسک صحت کے تقاضوں کے مطابق ہے اور اسے یو ایس فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن نے منظور کیا ہے اور اس پر N-99 ایئر فلٹر لگایا جا سکتا ہے۔بزنس جریدے فوربز میگزین کے مطابق ایک ڈیزائنر اور 25 جیولرز کی شرکت کے ساتھ اس ماسک کی تیاری میں 9 ماہ لگے۔ یہ امریکا میں مقیم ایک چینی تاجر نے بنوایا جو ماسک کی دنیا میں اب تک کا سب سے مہنگا ماسک ہے۔ماسک کے ڈیزائنر نے کہا ہے کہ پیسے سے ہر چیز نہیں خریدی جا سکتی لیکن اگر وہ کووِڈ 19 سے بچاؤ کے لئے مہنگا ماسک خریدنے والا شخص اسے پہن کر توجہ مبذول کروانے کے لئے اس کے ساتھ گھومنا چاہتا ہے تو اسے کے لئےخوشی کی بات ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پرانےکپڑے دھو کر پہنتے ہیں۔۔واجبات دیئے جائیں۔۔کھلاڑیوں کا احتجاج

مزیدخبریں