”زارا کتنے کھلاڑی ہوتے ہیں ایک ٹیم میں“مومل شیخ کے سوال پر اداکارہ نے کیا جواب دیا؟ ویڈیو وائرل ہو گئی

Nov 12, 2021 | 18:36:PM
زارا، کتنے کھلاڑی، ایک ٹیم میں
کیپشن: مومل شیخ، زارانور عباس، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)شوبز شخصیات جنرل نالج میں عام طور پر زیرو ہوتی ہیں ،انہیں فلمی دنیا کے علاوہ کسی دوسرے شعبے کے بارے میں کوئی خاص معلومات نہیں ہوتی ،اگر ان سے کوئی عام سے سوال بھی پوچھ لیا جائے تو ان کیلئے سوال کا جواب دینا عذاب بن جاتا ہے ۔بعض اوقات غلط جواب دینے کے بعد اس پر قائم رہتی ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مومل شیخ ،زار نور عباس اوردیگر شخصیات کسی ریسٹورنٹ میں کھانے سے لطف اندوز ہو رہے ہیں ۔کھانے کی ٹیبل پر اداکارہ مومل شیخ ،زارا نور عباس کا جنرل نالج چیک کرنے کیلئے سوال کرتی ہیں ”زاراکتنے کھلاڑی ہوتے ہیں ایک ٹیم میں “جس پرزاراجواب دیتے ہوئے کہتی ہے کہ 11 ۔
زارانور عباس کا مزید کہنا تھا کہ 11 کے علاوہ 2 اورایکسٹرا لوگ بھی ہوتے ہیں۔اگر ان 11 میں سے کسی کو کچھ ہو جائے تو 2 ان کی جگہ کھیلتے ہیں۔اداکارہ کا کہناتھا کہ عجیب سوال ہے۔جس پر کھانے کی ٹیبل پر قہقہے بلند ہو جاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: