پاکستان سیمی فائنل میں کیوں ہارا؟ وزیراعظم عمران خان نے کور کمیٹی اجلاس میں وجہ بتا دی

Nov 12, 2021 | 19:10:PM

(24 نیوز)وزیراعظم عمران خان نے کور کمیٹی اجلاس گفتگو کے دوران سیمی فائنل میچ میں شکست کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ کل کے میچ میں آپ نے دیکھا کیا ہوا؟پراعتماد ٹیم جیسے ہی خوف کی جانب گئی تو بولنگ غلط ہونے لگی ،ٹیم آخر تک پر اعتماد رہتی تو نتیجہ مختلف ہو سکتا تھا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے زیرصدارت کور کمیٹی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی، ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے اپوزیشن کے سیاسی معاملات پر گفتگو سے گریزکیا ،اجلاس میں معیشت ،مہنگائی اور عوامی ریلیف کے اقدامات زیر بحث رہے ۔

یہ بھی پڑھیں: کانوں کو ہاتھ نہ لگائیں۔۔ماسک 1.5ملین ڈالر میں بک گیا
وزیراعظم عمران خان نے ایک بار پھر قومی کرکٹ ٹیم کو نہ گھبرانے کا مشورہ دی،وزیراعظم نے گفتگو کے دوران سیمی فائنل میچ میں شکست کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ کل کے میچ میں آپ نے دیکھا کیا ہوا؟پراعتماد ٹیم جیسے ہی خوف کی جانب گئی تو بولنگ غلط ہونے لگی ،وزیراعظم نے کہاکہ بظاہر ٹیم آخر میں دباﺅ کو بہتر طریقے سے ہینڈل نہیں کر سکی ،ٹیم آخر تک پر اعتماد رہتی تو نتیجہ مختلف ہو سکتا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی کرکٹربھی محمد رضوان کو داد دیئے بغیر نہ رہ سکے
ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے ویلفیئرکے حکومتی اقدامات کو عوام تک پہنچانے پر زوردیا،وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ ویلفیئر کے اتنے کام ہو رہے ہیں عوام تک کیوں نہیں پہنچاپا رہے ،لوگوں کو آسان الفاظ میں بتائیں حکومت ان کیلئے کیا کر رہی ہے ۔وزیراعظم نے کہاکہ عام آدمی کا ریلیف اس وقت حکومت کی توجہ کا مرکز ہونا چاہئے ،آنے والے دنوں میں مزید سہولتوں کا اعلان کریں گے ،مہنگائی کیوں ہے عام آدمی کو اس کی وجوہات سے آگاہ کریں ۔

یہ بھی پڑھیں: ”زارا کتنے کھلاڑی ہوتے ہیں ایک ٹیم میں“مومل شیخ کے سوال پر اداکارہ نے کیا جواب دیا؟ ویڈیو وائرل ہو گئی

مزیدخبریں