کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی ،مہینہ پہلےشہر سے کرائے کی کاریں ختم 

Nov 12, 2021 | 22:17:PM

(ویب ڈیسک) بالی ووڈ اداکار وکی کوشل اور اداکارہ کترینہ کیف اگلے ماہ شادی کے بندھن میں بندھنے جا رہے ہیں۔ دونوں کی شادی ریاست راجستھان کے دارالحکومت جے پور میں ہوگی جہاں شادی سے پہلے ہی کرائے کی کاروں کی کمی ہوگئی ہے۔
انڈیا ٹوڈے کے مطابق کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی کی تقریب سِکس سینسز ہوٹل میں ہوگی۔ وکی اور کترینہ کی ٹیموں نے پہلے ہی جے پور میں جا کر انتظامات کرنا شروع کردیئے ہیں۔ دونوں کی شادی اگلے ماہ ہونی ہے تاہم شہر میں کرائے کی کاروں کی کمی ہوچکی ہے اور تقریباً سبھی کاریں بک کرلی گئی ہیں۔
جوڑے کے ایک قریبی دوست نے نام نہ لینے کی شرط پر انڈین ٹی وی چینل کو بتایا کہ شادی کیلئے مہمانوں کی فہرست مرتب کرلی گئی ہے۔ ڈائریکٹرز کرن جوہر، علی عباس ظفر، کبیر خان اور روہت شیٹی کے نام لسٹ میں شامل ہیں۔ اس کے علاوہ اداکاروں سدھارتھ ملہوترا، کیارا ایڈوانی، ورون دھون، نتاشہ دلال سمیت دیگر کے نام بھی مہمانوں کی فہرست میں درج ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں: اداکارہ و ماڈل نوال سعید کی خوبصورتی کے سوشل میڈیا پر چرچے

مزیدخبریں