عمران خان سے سوال پوچھنے پر خاتون اینکر کو قتل ، جنسی زیادتی کی دھمکیاں
کیا ایسا کر کے آپ خود کو امریکی ٹرمپ، برازیل کے بُلسونیرو اور فلپائنی روڈریگز ڈوٹیرٹے کی فہرست میں شامل نہیں سمجھتے ؟ خاتون صحافی کا عمران خان سے سوال
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)عمران خان سے سوال پوچھنے پر خاتون اینکر کو قتل ، جنسی زیادتی کی دھمکیاں ،خاتون اینکر نے تحریک عدم اعتماد اور عمران خان کی مقبولیت کے بارے میں سوال پوچھا تھا ۔
جرمن ٹی وی کی خاتون اینکر میلیسا چان (Melissa Chan) نے ٹوئٹر پر اپنے تمام کمنٹس بند کردیے۔ خاتون اینکر نے عمران خان سے انٹرویو کے بعد کمنٹس بند کرنے سے متعلق سوال پر کہا کہ اس سے نمٹنے کا یہی طریقہ ہے۔
میلیسا چان نے عمران خان سے پوچھا تھا کہ آپ تحریک عدم اعتماد کے باعث گئے اقتدار کی واپسی کے لیے شہرت کو بطور ہتھیار استعمال کر کے دارالحکومت کی طرف مارچ کر رہے ہیں، کیا ایسا کر کے آپ خود کو امریکی ٹرمپ، برازیل کے بُلسونیرو اور فلپائنی روڈریگز ڈوٹیرٹے کی فہرست میں شامل نہیں سمجھتے ؟
I compared Pakistan's former prime minister, Imran Khan, to populist strongman Jair Bolsonaro. To his credit, he took it okay. In the full interview I also told him he was acting a bit like Sherlock Holmes so there was a lot going on! ???? Watch! @dwnews: https://t.co/LhieRYeh9t pic.twitter.com/IosSqViJ6b
— Melissa Chan (@melissakchan) November 10, 2022
عمران خان نے سوال کا براہِ راست جواب نہیں دیا تھا اور کہا تھا کہ ان کی حکومت الیکشن نہیں آکشن کے ذریعے ہٹائی گئی۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ افسوس کہ اپنے دور میں قانون کی حکمرانی کا نفاذ نہیں کرسکا۔