عمران خان سے سوال پوچھنے پر خاتون اینکر کو قتل ، جنسی زیادتی کی دھمکیاں

 کیا ایسا کر کے آپ خود کو امریکی ٹرمپ، برازیل کے بُلسونیرو اور فلپائنی روڈریگز ڈوٹیرٹے کی فہرست میں شامل نہیں سمجھتے ؟ خاتون صحافی کا عمران خان سے سوال

Nov 12, 2022 | 10:57:AM

(ویب ڈیسک)عمران خان سے سوال پوچھنے پر خاتون اینکر کو قتل ، جنسی زیادتی کی دھمکیاں ،خاتون اینکر نے تحریک عدم اعتماد اور عمران خان کی مقبولیت کے بارے میں سوال پوچھا تھا ۔

جرمن ٹی وی کی خاتون اینکر میلیسا چان (Melissa Chan) نے ٹوئٹر پر اپنے تمام کمنٹس بند کردیے۔ خاتون اینکر نے عمران خان سے انٹرویو کے بعد کمنٹس بند کرنے سے متعلق سوال پر کہا کہ اس سے نمٹنے کا یہی طریقہ ہے۔

میلیسا چان نے عمران خان سے پوچھا تھا کہ آپ تحریک عدم اعتماد کے باعث گئے اقتدار کی واپسی کے لیے شہرت کو بطور ہتھیار استعمال کر کے دارالحکومت کی طرف مارچ کر رہے ہیں،  کیا ایسا کر کے آپ خود کو امریکی ٹرمپ، برازیل کے بُلسونیرو اور فلپائنی روڈریگز ڈوٹیرٹے کی فہرست میں شامل نہیں سمجھتے ؟


عمران خان نے سوال کا براہِ راست جواب نہیں دیا تھا اور کہا تھا کہ ان کی حکومت الیکشن نہیں آکشن کے ذریعے ہٹائی گئی۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ افسوس کہ اپنے دور میں قانون کی حکمرانی کا نفاذ نہیں کرسکا۔

مزیدخبریں