بابر اعظم نے وزیر اعظم کے ٹویٹ پر اپنی خاموشی توڑ دی
انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ فائنل کیلئے ہم نے جو پلان بنایا ہے اس پر عمل کرنا ہے : بابر اعظم کی پریس کانفرنس
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ہفتے کے روز میلبورن کرکٹ گراؤنڈ میں انگلینڈ کے خلاف ٹیم کے بلاک بسٹر فائنل سے قبل وزیر اعظم شہباز شریف کے وائرل ہونے والے ٹویٹ پر اپنی خاموشی توڑ دی۔
جمعرات کو ایڈیلیڈ میں انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں روہت شرما اور اس کے جوانوں کی شکست کے بعد وزیر اعظم شہباز شریف نے ٹیم انڈیا پر سخت تنقید کی تھی۔ہندوستان کو اس میچ میں 10 وکٹوں سے شکست ہوئی تھی جہاں انگلینڈ کی اوپننگ جوڑی ایلکس ہیلز اور جوس بٹلر نے ہندوستانی بولنگ اٹیک پر کوئی رحم نہیں کیا۔وزیر اعظم کے ٹوئیٹ پر بھارتی صحافی کے سوال کے جواب میں کہا کہ ہم پر ایسا دباؤ نہیں ہے،وزیر اعظم کے ٹوئیٹ کو میں نے دیکھا نہیں۔
So, this Sunday, it’s:
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) November 10, 2022
152/0 vs 170/0
???????? ???????? #T20WorldCup
میلبرن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ فائنل کیلئے ہم نے جو پلان بنایا ہے اس پر عمل کرنا ہے۔ اس ورلڈ کپ کو 1992 کے ورلڈ کپ سے مماثلت دی جا رہی ہے، ہم نروس نہیں ہیں، پریشر ہوتا ہے لیکن کوشش کریں گے کہ دباؤ نہ لیں۔سارے کھلاڑی فائنل کھیلنے کیلئے ایکسائٹڈ ہیں، انگلینڈ کی ٹیم بہترین ٹیم ہے، ہماری ان سے ہوم سیریز بھی ہوئی، ہم فائنل میں سو فیصد دیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ ٹورنامنٹ کا آغاز اچھا نہیں ہوا لیکن پھر ہم نے اچھا کم بیک کیا، تمام کھلاڑی شیروں کی طرح کھیلے۔ابتدائی 6 اوور بہت اہم ہیں، ہمارا یقین اللہ پر ہے اور پورا بھروسہ بھی ہے، ہمارا کام محنت کرنا ہے نتیجہ اللہ کے ہاتھ میں ہے۔ رمیز راجہ سے ملاقات خوشگوار رہی، انہوں نے یہی کہا کہ کھل کر کھیلیں، اپنے گیم پر قائم رہیں۔
قومی ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ ورلڈ کپ کے فائنل میچ میں ٹاس کی اہمیت زیادہ نہیں ہے، موسم تو ہمارے ہاتھ میں نہیں لیکن دعا ہے کہ میچ مکمل ہو اور بارش سے متاثر نہ ہو۔