شادی سے انکار پر لڑکی پر تیزاب پھینک دیا

Nov 12, 2022 | 12:14:PM

(24 نیوز)لاہور کے علاقےکاہنہ میں آصف نامی ملزم نےشادی سے انکار پر 25 سالہ تہمینہ بی بی پر تیزاب پھینک دیا ۔

ملزم آصف پہلے سے شادی شدہ تھااور تہمینہ سے دوسری شادی کرنا چاہتا تھا۔لڑکی کے انکار پر ملزم نے تیزاب پھینک دیا اور فرار ہوگیا۔تیزاب کی وجہ سے لڑکی کا چہرہ اور جسم کے دوسرے حصے متاثرہ ہوئےہیں۔متاثرہ لڑکی کو جناح ہسپتال منتقل کرنے کے بعد علاج جاری کر دیا گیا۔پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر  نے معاملے کا نوٹس لے لیا اور ایس پی ماڈل ٹاؤن سے رپورٹ طلب کرلی۔سی سی پی او لاہور کا تیزاب گردی میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم جاری کرتے ہوئےکہا کہ ملزمان کی گرفتاری کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائیں۔
 خاتون پر تیزاب پھینکنے والا ملزم رزاق گرفتار کر لیا گیا پولیس نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہہ آصف کو شادی سے انکار پر اس کے دوست رزاق نے 25 سالہ تہمینہ پر تیزاب اس وقت پھینکا جب لڑکی کے والدین گھر میں موجود نہیں تھے۔تیزاب سے خاتون کا بازو اور جسم جھلس گیا۔
ایس پی ماڈل ٹاؤن حسن جاوید بھٹی کی سربراہی میں کاہنہ پولیس کی بروقت کارروائی، واقعہ میں ملوث مرکزی ملزم آصف گرفتارکر لیا گیا۔ملزم کو انوسٹیگیشن ونگ کے حوالے کردیا،دیگر ملزمان کی تلاش بھی جاری۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن حسن جاوید بھٹی کا کہنا ہے کہ پولیس پراسیکیوشن پارٹنر کی مدد سے ملزمان کو سخت سزا دلوائی جائے گی۔

مزیدخبریں