"عمران خان پاکستان کو تباہی کے کنارے تک دھکیل رہا ہے" 

عمران کا فوج کے لیے پیغام واضح ہے، میرے لیے نہیں کھیلو گے تو تمہیں ڈس کریڈٹ کرنے کی ہر حد تک جاؤں گا۔ وال سٹریٹ جرنل

Nov 12, 2022 | 13:10:PM

(24 نیوز )فوج پاکستان کی سلامتی کی ضامن، عمران خان پاکستان دشمنوں کا ایجنڈا پورا کرنے میں معاون۔ وال اسٹریٹ جرنل نے لکھا ہے کہ "عمران خان پاکستان کو تباہی کے کنارے تک دھکیل رہا ہے" ،اسکالرز مانتے ہیں کہ فوج نے ہی پاکستان کو جوڑ کر رکھا ہے۔

امریکی جریدے ’’وال سٹریٹ جرنل ‘‘میں شائع ہونے والے مضمون لکھا ہے کہ اگر فوج بکھرتی ہے تو اس کے ساتھ پھر پاکستان بھی نہیں بچتا۔ مضمون میں سوال اٹھا یا گیا ہے کہ کیا عمران خان پاکستان کو بچانے والا ہے یا تباہ کر رہا؟

آرٹیکل میں پاکستانی امور کے ماہر عاقل شاہ کے تجزیے کے ساتھ سادانند دھومی نے تفصیلی احاطہ پیش کیا،وال سٹریٹ جرنل  کے مطابق سینئر فوجی افسر کو عوامی سطح پر نشانہ بنانا انتقامی اور سول ملٹری تعلقات کو بڑا نقصان پہنچانے کے طور پر لیا جا رہا۔عمران کا فوج کے لیے پیغام واضح ہے، میرے لیے نہیں کھیلو گے تو تمہیں ڈس کریڈٹ کرنے کی ہر حد تک جاؤں گا۔ عمران کا طرز عمل صاف بتا رہا بطور ادارہ شرمندگی تک لے جاؤں گا۔ 

ضرور پڑھیں :عمران خان کے تمام تماشے بے نقاب ہو چکے
وال اسٹریٹ جنرل آرٹیکل میں عمران خان کی بلیک میلنگ کے آگے سر جھکانے کو برا آپشن قرار دیا گیا ،موجودہ صورتحال میں فوجی قیادت کے سامنے چند اچھے آپشن سامنے آئے ہیں،تاہم عمران کی بلیک میلنگ کو تسلیم کرنا ادارے کو کمزور کرنے کے مترادف ہو گا۔پاکستان میں فوج کے کردار پر تنقید بھی کی جاتی لیکن ملک کے لیے شاندار خدمات کا کردار زیادہ اہم ہے۔پاک فوج نے غیر فعال ملک کے واحد فعال ادارے کے طور پر اپنا آپ منوایا ہے۔یہ فوج ہی ہے جس نے بھارت سمیت دیگر پاکستان مخالفوں کو مشکلات میں پھنسائے رکھا ہے۔

مزیدخبریں