بچپن میں کس نے سوچا تھا؟ شادی کی 33ویں سالگرہ پرسجاد علی کی اہلیہ کومبارکباد
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک )سجاد علی نے شادی کی سالگرہ پر اہلیہ کے ساتھ بچپن کی تصویر شیئر کردی۔نامور گلوکار سجاد علی نے اپنی شادی کی سالگرہ پر اہلیہ کے ساتھ بچپن کی تصویر شیئر کردی۔اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر سجاد علی نے اپنی اہلیہ نوشین سجاد کے ساتھ تصاویر کا کولاج شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ سفر کیسے شروع ہوا، اب کیسا چل رہا ہے۔
سجاد علی نے اپنے اور اہلیہ کے بچپن کی تصویر لکھا کہ تم ناراض ہو، جبکہ تازہ تصویر میں انہوں نے لکھا کہ میرے کتنے پاس ہوں۔گلوکار نے 1989 میں نورین کے ساتھ شادی کی تھی، جس کی آج وہ 33ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔
How it started vs how it’s going ♥️ Happy wedding anniversary to us. Bachpan mein kis ne socha tha… :) pic.twitter.com/QvPdXpJCMc
— Sajjad Ali (@sajjad_official) November 11, 2022
سجاد علی نے دل کی ایموجی کے ساتھ شادی کی سالگرہ کی مبارک باد دیتے ہوئے لکھا کہ بچپن میں کس نے سوچا تھا۔بچپن کی تصاویرمیں نوشین سجاد سے منہ موڑے بیٹھی ہیں جبکہ وہ خود پورے جی جان سے متوجہ ہیں، اسی مناسبت سے انہوں نے کیپشن دیا، ”تم ناراض ہو“۔
دوسری تصویرمیں خوش وخرم جوڑا ایک دوسرے کی جانب مسکرا کردیکھ رہا ہے، اس تصویرکے کیپشن میں گلوکار نے اپنے مقبول نغمے کا دوسرا مصرع لکھا، ”میرے کتنے پاس ہو“۔دل کا ایموجی بناتے ہوئے گلوکار نے واضح کیا یہ سفر کیسے شروع ہوا تھا اور اب کیسا چل رہا ہے۔
تین دہائیوں سے زائد عرصے سے ساتھ نبھانے والی اہلیہ کیلئے گلوکار نے مزید لکھا،”ہمیں شادی کی سالگرہ مبارک ہو، بچن میں کس نے سوچا تھا“۔
سال 1989 میں شادی کے بندھن میں بندھنے والی اس جوڑی کے 2 بیٹے اور ایک بیٹی ہے۔