پاکستان اور ہنگری کے درمیان دفاعی تعاون کے معاہدے پر دستخط

وزارت دفاع کے وفد کا ہنگری کا دورہ، دفاعی حکام سے ملاقاتیں، ترجمان وزارت دفاع کے مطابق وفد میں سیکرٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل (ر) حمود الزمان خان، ایڈیشنل سیکرٹری ریئر ایڈمرل فیصل امین شامل تھے

Nov 12, 2022 | 15:02:PM
وزارت دفاع ,24 نیوز ,پاکستان ,ہنگری, مسلح افواج
کیپشن: معاہدہ دونوں ممالک کی مسلح افواج کے درمیان دفاعی تعاون کو بڑھانے کے لیے ٹھوس قانونی ڈھانچہ فراہم کرے گا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )پاکستان اور ہنگری  کی وزارت دفاع کے درمیان دفاعی تعاون کے معاہدے پر دستخط ، دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعلقات کے فروغ کے حوالے سے رابطے جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔

وزارت دفاع کے وفد کا ہنگری کا دورہ، دفاعی حکام سے ملاقاتیں، ترجمان وزارت دفاع کے مطابق وفد میں سیکرٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل (ر) حمود الزمان خان، ایڈیشنل سیکرٹری ریئر ایڈمرل فیصل امین شامل تھے۔


ترجمان وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ ہنگری کے دفاعی حکام سے ملاقات میں علاقائی اور عالمی سلامتی اور باہمی دلچسپی کے امور بالخصوص دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں پاکستان میں سیلابی صورتحال بھی زیر بحث آئی۔ سیکرٹری دفاع پاکستان نے دو طرفہ ملاقات کا اہتمام کرنے پر ہنگری کے سٹیٹ سیکرٹری کا شکریہ ادا کیا۔  وزارت دفاع، ہنگری میں منعقدہ ایک اجلاس میں دونوں ملکوں کی وزارت دفاع کے درمیان دفاعی تعاون کے معاہدے" پر دستخط کیے گئے۔

ضرور پڑھیں : "عمران خان پاکستان کو تباہی کے کنارے تک دھکیل رہا ہے" 

ترجمان وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ یہ معاہدہ دونوں ممالک کی مسلح افواج کے درمیان دفاعی تعاون کو بڑھانے کے لیے ٹھوس قانونی ڈھانچہ فراہم کرے گا۔ملاقاتوں میں دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعلقات کے فروغ کے حوالے سے رابطے جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا ۔