کسی سےپیچھا چھڑانےکاطریقہ علی ظفرنےمداحوں کو بتا دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک )پاکستانی میوزک انڈسٹری کے معروف گلوکار علی ظفر نے زبردستی کے ملنے ملانے والوں سے پیچھا چھڑانے کا آسان حل بتا دیا۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کی، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گلوکار نوجوانوں کو مشورہ دے رہے ہیں کہ اگر وہ اپنی گرل فرینڈ یا پھر کسی بھی زبردستی کے ملنے ملانے والوں سے پیچھا چھڑانے چاہتے ہیں تو کیا کر سکتے ہیں۔
View this post on Instagram
ان کا کہنا ہے کہ جب کبھی آپ کسی ایسے شخص سے ملنے جائیں جس سے ملنے کا دل نہ ہو اور صرف اس لیے مل رہے ہوں کیونکہ آپ اسے منع کرنے کی ہمت نہیں کر پارہے اور اسے بتا بھی نہیں پارہے کہ میں تم سے نہیں مل سکتا۔علی ظفر نے مزید کہا کہ ایسے میں آپ کو میرا یہ مشورہ ہے کہ آپ ایک عدد لہسن چباکر اس شخص سے ملیں۔ اس سے یہ ہوگا کہ جب آپ اس سے بات کرنے کے لیے منہ کھولیں گے تو وہ شخص خود ہی آپ سے جان چھڑا کر اللّٰہ حافظ کہہ دے گا