شاہ رخ خان بڑی مشکل میں پھنس گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک )بالی ووڈ کے سُپر اسٹار شاہ رخ خان کو بیگ سے مہنگی گھڑیاں ملنے پر ممبئی ایئرپورٹ پر کسٹمز نے روک لیا۔ شاہ رخ خان کو 6.83 لاکھ بھارتی روپے کسٹمز ڈیوٹی کی مد میں دینے کے بعد جانے کی اجازت دے دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات شاہ رخ خان شارجہ میں ایک تقریب سے شرکت کے بعد نجی طیارے کے ذریعے ممبئی پہنچے۔ ایئرپورٹ ٹرمینل سے نکلتے وقت شاہ رخ خان اور اور ان کے ساتھ موجود لوگوں کے سامان سے مہنگی گھڑیاں ملیں جس پر کسٹمز نے انہیں روکا تھا۔
پولیس رپورٹس کے مطابق شاہ رخ خان اور ان کے منیجر کو کسٹمز کارروائی مکمل کرنے کے بعد جانے کی اجازت دے دی گئی جبکہ اداکار کے باڈی گارڈ سمیت کچھ افراد کو پوچھ گچھ کے لیے رات بھر ایئرپورٹ پر ہی رکھا گیا۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ شاہ رخ خان نے شارجہ میں بین الاقوامی بک فیئر میں شرکت کی تھی،جہاں انہیں ایک ایوارڈ بھی دیا گیا تھا۔