6عالمی کپ کھیلنے والے کرکٹر کا شکوہ

عمر اکمل | چھ ورلڈ کپ کھیلے ،کئی سال ملک کی نمائندگی کی، خواہش ہے کہ میں گریڈ ون میں اچھا پرفارم کرکے سلیکٹرز کی توجہ حاصل کروں

Nov 12, 2022 | 17:04:PM

(ویب ڈیسک)پاکستان کے ٹیسٹ کرکٹر عمر اکمل  نے شکوہ کیا ہے کہ 6 ورلڈ کپ کھیلنے کے باوجود   گریڈ ون کی کسی ٹیم میں نہیں رکھا گیا، خواہش ہے کہ میں گریڈ ون میں اچھا پرفارم کرکے سلیکٹرز کی توجہ حاصل کروں۔

قومی کرکٹر نے کہا  ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم انگلینڈ کو شکست دینے کی پوری صلاحیت رکھتی ہے۔سب سے پہلے اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں کہ وہ پاکستان کو ورلڈ کپ کے فائنل میں لے کر گیا، جس طرح قومی ٹیم نے سیمی فائنل میں فتح حاصل کی تھی ویسے ہی کھیلی تو پاکستان ضرور فائنل میں کامیابی حاصل کرکے گا۔

ضرور پڑھیں :شعیب ملک سے قبل ثانیہ کی پہلی محبت کون؟ ٹینس سٹار نے راز سے پردہ اٹھا دیا

عمر اکمل نے کہا کہ بابر اعظم اور ان کی پوری ٹیم کے لیے میری نیک خواہشات ہیں، اس بار ان شاء اللہ ورلڈ کپ پاکستان آئے گا، اس سے قبل یونس خان کی کپتانی میں ورلڈ کپ آیا تھا اب اور  زیادہ خوشی ہوگی کیونکہ لڑکوں نے بہت محنت کی ہے۔  میرا کام ہے کرکٹ کھیلنا اور  اپنی بیسٹ پرفارمنس دینا جو کہ میں دے رہا ہوں۔

عمر اکمل ان دنوں پاکستان کرکٹ بورڈ ایسوسی ایشن چیمپئن شپ میں گریڈ ٹو کرکٹ کھیل رہے ہیں جس میں وہ سینٹرل پنجاب سیکنڈ الیون کی نمائندگی کر رہے ہیں۔

مزیدخبریں