لوگ شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے لئے اتنے فکرمند کیوں؟

Nov 12, 2022 | 17:53:PM

(فائد قریشی ) کرکٹر شعیب ملک اور ٹینس سٹار ثانیہ مرزا کی محبت کی کہانی بہت سے لوگوں کے دل کے قریب ہے خاص طور پر تب جب دونوں کے ملک آپس میں سخت حریف ہوں۔ 

محبت کی تو کوئی حد، کوئی سرحد نہیں ہوتی کی زندہ مثال شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کی جوڑی ہے۔پاکستانی کرکٹر شعیب ملک اور بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کی جوڑی دونوں ملکوں کے لیے بہت اہمیت رکھتی ہے۔ جہاں دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی رہتی ہے انکی جوڑی دونوں ملکوں کے درمیان محبت کی ایک کرن ہے۔ کرکٹر شعیب ملک اور ٹینس سٹار ثانیہ مرزا 5 سے 6 ماہ تک دوست رہنے کے بعد 2010 میں شادی کے بندھن میں بندھ گئے تھے۔

 ثانیہ مرزا بھارت کی سب سے کامیاب خاتون ٹینس کھلاڑی ہیں جبکہ شعیب ملک بھی پاکستانی کرکٹ کے سب سے بہترین کھلاڑیوں میں شمار ہوتے ہیں۔ دونوں ممالک  کے لوگوں کا جوڑی سے اس لیے بھی زیادہ پیار ہے کہ شعیب ملک اور  ثانیہ مرزا شادی کے بعد کبھی بھی کسی سکینڈل میں نہیں پائے گئے۔   ثانیہ مرزا  کو اکثر پاکستانی میچز میں پاکستان کو سپورٹ کرتے بھی دیکھا گیا ہے۔

جوڑے  کو شادی میں ایک دہائی سے زیادہ کا عرصہ ہوچکا ہے، شعیب ملک اور  ثانیہ مرزا  کو کیرئیر کے حوالے سے کئی مشکلات کا بھی سامنا کرنا پڑا ،تاہم اس میں سے کوئی بھی اس جوڑے کے راستے میں نہیں آیا۔دونو ں آزمائش کے تمام اوقات میں ساتھ رہے۔ 2018 میں ثانیہ اور شعیب ماں باپ بھی بنے اور  ایک خوبصورت لڑکے کا استقبال کیا جس کا نام اذہان مرزا ملک رکھا۔یہی وجہ ہے کہ لوگ شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے لئے اتنے فکرمند ہیں اور نہیں چاہتے کہ دونوں ایک دوسرے سے علیحدہ نہ ہوں۔

مزیدخبریں