اسلام آباد ، راول لیک میں دفعہ 144 کے نفاذ کا جائزہ لینے کے لیے ڈپٹی کمشنر کادورہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) اسلام آباد راول لیک میں دفعہ 144 کے نفاذ کا جائزہ لینے کے لیے ڈپٹی کمشنر نے دورہ کیا۔ ذرائع کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر سیکریٹریٹ ، ڈائریکٹر پارک اور انچارج راول لیک پارک نے کشتی رانی و دیگر امور پر بریفنگ دی۔ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد راول لیک کے گرد حفاظتی باڑ لگائی جائے تاکہ غیر متعلقہ لوگ داخل نہ ہو سکیں کیونکہ وہاں کشتی چلانا بھی خطرناک ہے تاہم گزشتہ آپریشن کے بعد دفعہ 144 پر عمل کیا جا رہا ہے جبکہ لیک ویو پارک میں کشتی رانی پر دفعہ 144 نافذ ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے شہریوں سے اپیل ہے کہ تعاون کریں اور کشتی رانی سے گریز کریں۔