(24 نیوز)سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا دورہ پاکستان ملتوی ہو گیا۔
دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان ملتوی ہونے کی تصدیق کر دی۔ترجمان کا کہناہے کہ محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کی نئی تاریخوں کا اعلان جلد کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق محمد بن سلمان نے جی 20 سمٹ کے باعث پاکستان اور دوسرے ایشیائی ممالک کا دورہ ملتوی کیا۔محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کی نئی تاریخوں کا اعلان جلد کیا جائے گا۔
ذرائع کاکہنا ہے کہ محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کی نئی تاریخوں کی از سر نو تعین کیلئے ہوم ورک جاری ہے۔ محمد بن سلمان انڈونیشیا کے شہر بالی میں جی 20 سمٹ میں شرکت کریں گے۔
سعودی ولی عہد نے 21 نومبر کو پاکستان سمیت مختلف ایشیائی ممالک کا دورے کا آغاز کرنا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: راجہ بشارت کی زیرصدارت کابینہ کمیٹی لااینڈ آرڈر کا اجلاس،لانگ مارچ سکیورٹی پر بریفنگ