لاہور ہائیکورٹ ، صنعتوں کے گیس بلوں سے جی آئی ڈی سی کے بقایاجات کی وصولی غیر قانونی قرار

Nov 12, 2022 | 19:50:PM

(24نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے صنعتوں کے گیس بلوں سے جی آئی ڈی سی کے بقایاجات کی وصولی غیر قانونی قرار دیتے ہوئے محکمہ سوئی گیس کی جی آئی ڈی سی بقایاجات کی وصولی کے دائر اپیل خارج کردی۔ 
تفصیلات کے مطابق جسٹس شاہد بلال حسن اور جسٹس محمد رضا قریشی پر مشتمل دو رکنی بنچ نے تفصیلی فیصلہ جاری کردیا ہے۔ محکمہ سوئی گیس کی جانب سے دائر کردہدرخواست میں انڈسٹریز کی جانب سے محمد محمد محسن ورک سمیت دیگر وکلاء پیش ہوئے, محمد محسن ورک ایڈوکیٹ سمیت دیگر وکلاءنے موقف اختیار کیا کہ جی آئی ڈی سی بقایاجات کی وصولی کے متعلق ہائی پاور کمیٹی تشکیل دی گئی تاہم ہائی پاور کمیٹی نے ابھی تک جی آئی ڈی سی بقایاجات کی وصولی کے متعلق فیصلہ نہیں کیا۔ پاور کمیشن کے فیصلے سے قبل جی آئی ڈی سی بقایاجات کی وصولی غیر قانونی ہے جبکہ عدالت میں محکمہ سوئی گیس کے وکیل کا موقف تھا کہ انڈسٹری کے سوئی گیس بلوں میں جی آئی ڈی سی بقایاجات کی وصولی قانون کے مطابق ہے اور دو رکنی بنچ نے فریقین کے وکلاءکے دلائل سننے کے بعد ہائی پاور کمیٹی کے فیصلے تک صنعتوں کےگیس بلوں سے ڈی آئی ڈی سی بقایاجات غیر قانونی قرار دے دئیے ، عدالت نے کمیٹی کے فیصلے تک لاہور سمیت صوبہ بھر کی صنعتوں کے گیس بلوں سے جی آئی ڈی سی بقایا جات کی وصولی روک دی ہے۔ ،عدالت نے ہائی پاور کمیٹی کو صنعتوں کے گیس بلوں کے جی آئی ڈی سی بقایاجات کے متعلق 2 ماہ میں فیصلہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔

مزیدخبریں