(24 نیوز)پنجاب حکومت اور اے ڈی بی کے درمیان بلیو لائن منصوبے میں تعاون پر اتفاق ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی سے ایشین ڈویلپمنٹ بینک (اے ڈی بی)کے کنٹری ڈائریکٹر نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی، ملاقات میں ترقیاتی منصوبو ں پر پیشرفت اور لاہور میں بلیو لائن پروجیکٹ سے متعلق بات چیت ہوئی۔
وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے کہاکہ ایشین ڈویلپمنٹ بینک پنجاب حکومت کا اہم پارٹنر ہے،سابق دور میں اے ڈی بی کے تعاون سے انڈر گراﺅنڈ ٹرین چلانے کا منصوبہ بنایا، ن لیگ کی حکومت نے میرے منصوبے کو سیاسی تعصب کی نذر کردیا،میٹرو بس سروس شروع کرکے لاہور کا حسن تباہ کر دیاگیا،ان کاکہناتھا کہ عوام کی سہولت کیلئے بلیو لائن پروجیکٹ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے، لاہور کو انڈر گراﺅنڈ ٹرانسپورٹ سسٹم کی ضرورت ہے ۔
کنٹری ڈائریکٹر نے کہا کہ خوشی ہوگی بلیو لائن پروجیکٹ کیلئے تکنیکی معاونت فراہم کریں ، پنجاب حکومت کے ساتھ تعاون مزید بڑھائیں گے ۔
یہ بھی پڑھیں: شہریوں کے لیےبڑی خوشخبری:چائے اور گھی کی قیمتوں میں واضح کمی