ثانیہ مرزا سے علیحدگی، شعیب ملک نے چپ کا روزہ توڑ دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم شعیب ملک نے اہلیہ ثانیہ مرزا سے علیحدگی کی خبروں پر چپ کا روزہ توڑ دیا۔
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیاکے مختلف پلیٹ فارمز پر یہ افواہیں چل رہی ہیں کہ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک اور ان کی اہلیہ بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ ملک کے مابین کچھ دنوں سے اختلافات شدت اختیار کرچکے ہیں،مبینہ طور پر انہوں نے اپنے راستے بھی الگ کر لئے ہیں لیکن اب اس معاملے پر شعیب ملک نے خاموشی توڑ تے ہوئے مختصر جواب دیاہے۔
ایک سوال کا جوب دیتے ہوئے شعیب نے مختصر کہا کہ ”افواہوں کو نظر انداز کریں“۔ان کے بارے میں ان افواہوں نے اس وقت تیزی پکڑ ی جب بھارتی میڈیا نے پاکستانی کرکٹر کے ایک دوست کی جانب سے طلاق کی خبروں کی تصدیق پر دعوے کئے تھے۔
واضح رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک اور ثانیہ مرزا نے 2010 میں بھارتی شہر حیدرآباد میں شادی کی تھی جبکہ ولیمے کی تقریب پاکستان کے شہر سیالکوٹ میں منعقد کی گئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: آرمی چیف کی تعیناتی پر مشاورت میں کوئی مضائقہ نہیں، صدر عارف علوی