ٹونٹی فور نیوز کی اسپیشل ٹرانسمیشن میں سابق کرکٹرز کا پاکستان ٹیم کو مشورہ

ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ ہنگامہ میں سابق کرکٹرز نے پاکستان اور انگلینڈ کے فائنل میچ میں پاکستان کی جیت کے لئے نیک تمناوں کا اظہار کرتے ہوئے انھیں جوش اور جذبے کے ساتھ کھیلنے کا مشورہ دیا

Nov 12, 2022 | 23:43:PM
ٹونٹی فور نیوز کی اسپیشل ٹرانسمیشن میں سابق کرکٹرز کا پاکستان ٹیم کو مشورہ
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) ٹونٹی فور نیوز کی اسپیشل ٹرانسمیشن ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ ہنگامہ میں سابق کرکٹرز نے پاکستان اور انگلینڈ کے فائنل میچ میں پاکستان کی جیت کے لئے نیک تمناوں کا اظہار کرتے ہوئے انھیں جوش اور جذبے کے ساتھ کھیلنے کا مشورہ دیا ۔

سابق کرکٹر سلیم ملک کا کہنا تھا کہ انگلینڈ کی ٹیم بہت مضبوط ہے اس لئے ہمارے کھلاڑیوں کو مستقل مزاجی کے ساتھ جارحانہ کھیل پیش کرنا چاہئے تاکہ انگلینڈ کی ٹیم کا مومینٹم نہ بن سکے اور اس کے لئے ہمارے باولرز کو ایک تسلسل کے ساتھ وکٹس لینی پڑیں گیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ انگلینڈ کی ٹیم بھی جارحانہ کھیل کھیلتی ہے اور اگر انھیں مارجن مل گیا تو پھر پاکستان کے لئے مشکل ہوجائے گی اسی لئے ہمارے باولرز کو چاہئے کہ ان کا مومینٹم نہ بننے دین اور یہ تبھی ممکن ہے کہ وہ ایک تسلسل کے ساتھ وکٹس لیں ۔

سابق فاسٹ باولر محمد عامر کا کہنا تھا کہ ہ میں اپنے وکٹیں حاصل کرنے والے باولرز کو مارجن اور آزادی دینی چاہئے تاکہ وہ اپنا کھیل پیش کریں اور وکٹیں حاصل ۔ ان کا کہنا تھا کہ میں ڈین جونز سے یہ سبق حاصل کیا کہ اپنا بھرپور کھیل پیش کرنے کے لئے رسک لیں اور دباو میں آنے کی بجائے اپنے جذبے کو ماند نہ پڑنے دیں اور مخالف کا دماغ پڑھتے ہوئے اپنی سٹریٹجی کو اس کے مطابق تبدیل کرتے ہوئے انھیں پچھاڑیں ۔

سابق فاسٹ باولر وہاب ریاض کا کہنا تھا کہ شاہین آفریدی ہمارا اچھا باولر ہے جس کو ٹیکل کرنا مشکل ہے تاہم اسے اپنے کھیل کو مزید بہتر کرتے ہوئے مخالف کھلاڑی کی مائینڈ گیم کو سمجھتے ہوئے اپنی باولنگ میں موقع کی ناسبت سے تبدیلی لاتے ہوئے وکٹیں لینے پر فوکس کرنا چاہئے ۔ باقی ہم تو دعائیں کر سکتے ہیں اور ہماری نیک تمنائیں ہماری ٹیم کے ساتھ ہیں ۔