لاہور ہائیکورٹ: سموگ تدارک کے متعلق کیس سماعت کیلئے مقرر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ملک اشرف) لاہور ہائیکورٹ میں سموگ تدارک کے متعلق کیس کو کل سماعت کے لئے مقرر کردیا گیا۔
سموگ تدارک کیس کی سماعت لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شاہد کریم کیس کی سماعت کریں گے، ماحولیاتی کمیشن کے ممبر سید کمال حیدر عدالتی احکامات پر عملدرآمد کی رپورٹ پیش کریں گے، وفاقی حکومت کی جانب سے ڈپٹی اٹارنی جنرل اسد علی باجوہ پیش ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: اب ایکشن ہوگا،خطرے کی گھنٹی بج گئی، آخرکیا ہونے والا ہے؟
علاوہ ازیں محکمہ ماحولیات ، ایل ڈی اے ، پی ایچ اے ،ٹریفک سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے نمائندے پیش ہوں گے۔