ایک اور طلاق؟ ریحام خان نے وضاحت پیش کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) سابق وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے سوشل میڈیا پر اپنی کی طلاق کی خبروں پر وضاحت پیش کردی ہے۔
ہفتے کو طلاق کی خبروں کی تردید کرتے ہوئےسوشل میڈیا پلیٹ فارم ”ایکس“ پر جاری اپنے پیغام میں ریحام خان نے کہا کہ ’چاہے میں 12 بار شادی کروں یا 12 بار طلاقیں لوں، آپ سے مطلب؟ میں یہ بھی بتانا چاہوں گی کہاگر آپ اتنی توجہ اپنی ازدواجی زندگی پر دے دیتے، یا اپنے کرئیر پر دے دیتے، یا اپنے بچوں پر دے دیتے، یا اپنی بہن کی شادی پر دے دیتے تو کیا ہی مختلف منظر ہوتا‘۔
An important personal announcement pic.twitter.com/quZNtPowQm
— Reham Khan (@RehamKhan1) November 11, 2023
ویڈیو میں ریحام کے ساتھ ان کے شوہر مرزا بلال بھی موجود تھے جن کے ساتھ وہ گزشتہ سال دسمبر میں شادی کے بندھن میں بندھی تھیں، یہ ان کی تیسری شادی ہے۔
ان کے شوہر بلال مرزا نے کہا کہ ’میں ایک چیز جو نوٹ کی وہ یہ کہ یہ سب مغلظات کو کی گئیں ان کا تعلق ایک ہی پارٹی سے ہوتا ہے‘۔ اگر چاہ رہے تھے کہ اس خبر کو پھیلا کر دوسری خبر کو چھپا لیں تو یہ ترکیب پرانی ہوچکی ہے۔
اُن کا مزید کہنا تھا کہ جو ٹوئٹس آپ کرتے ہیں انہیں تھوڑا سا تبدیل کرلیا کریں ورنہ پتا چل جاتا ہے کہ یہ کہیں سے آئے ہوئے ہیں۔