(ویب ڈیسک)نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ سلامتی کونسل پر غزہ میں قتل عام رکوانے کی ذمہ داری عائد ہوتی ہے، ناانصافی اور فلسطینی شہریوں کا قتل عام مزید تنازعات کو جنم دے گا۔
غزہ کی صورتحال پر اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) اور عرب لیگ کے مشترکہ ہنگامی سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ غزہ پر اسرائیلی بمباری سے اسپتال، اسکول اور اقوام متحدہ کے دفاتر بھی محفوظ نہ رہے، غزہ میں فلسطینیوں کا قتل عام فوری طور پر روکا جائے اورفوری طور پر انسانی امداد کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔
انہوں نے کہا کہ سلامتی کونسل پر غزہ میں قتل عام رکوانے کی ذمہ داری عائد ہوتی ہے، ناانصافی اور فلسطینی شہریوں کا قتل عام مزید تنازعات کو جنم دے گا۔ پاکستان 1967 کی سرحدوں کے مطابق ریاست فلسطین کے قیام کا حامی ہے، ایک ایسی ریاست فلسطین جس کا دارالحکومت القدس ہو، اسرائیل ایک جارح اور قابض ملک ہے۔
ضرورپڑھیں:اب ایکشن ہوگا،اسرائیل کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی،کیا ہونے والا ہے؟
انوار الحق کاکڑ نے مزید کہا کہ اسرائیل کے جنگی جرائم کو عالمی عدالت انصاف لے جانا چاہیے ، غزہ کی صورتحال سے متعلق فوری مذاکرات شروع کرنے چاہیے، مسئلے کے سیاسی حل کیلئے لازم ہے فلسطین اور اسرائیل ڈائیلاگ کیلئے ماحول بنایا جائے، دو ریاستی حل کیلئے فلسطین اور اسرائیل میں ڈائیلاگ سے راستہ نکالا جائے۔