فلسطین پوسٹ تنازع، عائزہ خان نے معافی مانگ لی

Nov 12, 2023 | 10:33:AM

(ویب ڈیسک) پاکستان کی معروف اداکارہ عائزہ خان نے  فلسطین پوسٹ تنازع کے سبب شدید تنقید کے بعد مداحوں سے معافی مانگ لی۔

فلسطین میں جہاں اسرائیلی جارحیت کا نشانہ بننے والے  شہداء کی تعداد 21ہزار سے تجاوز کر گئی ہے وہیں سوشل میڈیا پر  اداکارہ عائزہ خان کی خاموشی نے سوالیہ نشان کھڑا کردیا تھا۔ لاکھوں مداحوں اور صارفین کا اداکارہ کو  آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہنا تھا کہ آخر ان کی خاموشی کی کیا وجہ ہے؟

ان تمام تنقید کے بعد جواب میں عائزہ خان سے پوسٹ جاری کی جو کہ آفیشل اکاؤنٹ سے ڈیلیٹ کر دی گئی تھی، پوسٹ میں انہوں نے جواب دیتے ہوئے واضح کیا تھا کہ ان کے نزدیک سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے سے زیادہ بہتر فلسطین کے حق میں دعا کرنا ہے'۔

اداکارہ کہ ان الفاظ نے جیسے مداحوں کی تمام تر محبت کو ایک بار پھر نفرت میں تبدیل کردیا۔  بعد ازاں ان تمام تر معاملات کے بعد آخر کار عائزہ خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر طویل پوسٹ جاری کرتے ہوئے  اپنے ادارے  ظاہر کردیے۔

پوسٹ میں اداکارہ عائزہ خان کا کہنا تھا کہ،'خدا جانتا ہے کہ میرے ارادے بدنیتی پر مبنی نہیں تھے۔سوشل میڈیا پر میرے کہے الفاظ کی جو غلط تشریح گردش کر رہی ہے میں  اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے ایک لمحہ نکالنا چاہتی ہوں۔'

اُن کا کہنا تھا کہ،'میں جواز پیش کرنے یا دریافت کرنے کی کوشش نہیں کروں گی کیونکہ خدا جانتا ہے کہ میرے ارادے بدنیتی پر مبنی نہیں تھے، صرف اتنا کہ مجھے اپنا بیان اچھی طرح پیش کرنا نہیں آیا'۔

عائزہ خان نے اپنے الفاظ پر معافی مانگتے ہوئے مزید لکھا کہ،'میں ذاتی طور پر اور اپنی ٹیم کی جانب  سے اس کی پوری ذمہ داری لیتی ہوں۔ میرے بیان سے جن لوگوں کو تکلیف پہنچی میں ان سے تہہ دل سے معذرت خواہ ہوں'۔اس سنگین معاملے پر توجہ مرکوز کرانے کے لیے میں آپ سب کی شکر گزار ہوں، اور میں آپ لوگوں کو یقین دلاتی ہوں کہ اس طرح کا کچھ بھی دوبارہ نہیں ہوگا'۔

مزید پڑھیں:  ناانصافی اور فلسطینیوں کا قتل عام مزید تنازعات کو جنم دے گا:وزیراعظم

عائزہ  خان کا کہنا تھا کہ 'غلطی انسانوں سے ہی ہوتی ہے اورمیں بھی ایک انسان ہوں'۔ انہوں نے اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ،'اس بربریت پر ہمارے لوگ جس تکلیف کا سامنا کر رہے ہیں  میں جب بھی دیکھتی ہوں  تو میں بے بس اور گہرا دکھ محسوس کرتی ہوں۔ اگرچہ میری آگاہی فوری طور پر حل نہیں لاتی ہے، لیکن دعا کے ذریعے تبدیلی کے امکان میں اللہ پر بھروسہ رکھیں'۔ فلسطینی مسلمانوں پراس ظلم کو ختم کرنے کے لیے دعا میں متحد ہو جائیں اور اللہ سے مدد طلب کریں،میری دعائیں فلسطینیوں کے ساتھ ہیں'۔

پوسٹ کے بعد اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر اسٹوری بھی  شیئر کی جس میں انہوں نے فلسطینیوں کی فتح کے لیے دعا کی ہے۔

عائزہ نے قبلۂ اوّل مسجدِ اقصیٰ کی تصویر شیئر کی جس کے ساتھ چند دعائیہ الفاظ لکھے کہ 'اے اللّٰہ فلسطین کے لوگوں کی مدد فرما اور انہیں ظالموں پر غلبہ نصیب فرما'۔

مزیدخبریں