ہسپانوی شائقین فٹبال نے مسلمانوں کے دل جیت لئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(افضل بلال) ہسپانوی فٹبال کلب ریئل سوسائیڈاڈ کے شائقین نے دوران میچ منفرد انداز میں مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کر کے تمام مسلمانوں کے دل جیت لئے۔
دنیا میں سب سے زیادہ دیکھا اور کھیلا جانے والا کھیل فٹبال ہمیشہ سے ہی توجہ کا مرکز بنا رہا ہے، کبھی دوران میچ کھلاڑی کے مابین ہونے والے واقعات کی بدولت تو کبھی دوران میچ شاہقین کی جانب سے اٹھائے جانے والے اقدام کی بدولت، شائقین فٹبال ہمیشہ سے ہی دنیا بھر میں اپنے پیغامات کو پہنچانے کے لئے اس مقبول کھیل کا سہارا لیتے ہیں اور دوران میچ اپنے پیغامات کو دنیا بھر میں پہنچاتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ورلڈ کپ کا سفر ختم، کیا بابر کی کپتانی کا اختتام ہو گا؟ پی سی بی سے بڑی آواز بلند ہو گئی
ایسا ہی کچھ گزشتہ روز سپین کے فٹبال سٹیڈیم میں ہوا جہاں دو مقامی ہسپانوی فٹ بال کلبز کی ٹیمیوں کا میچ تھا، میچ شروع ہوتے وقت جب کھلاڑی اپنی اپنی پوزیشن سنبھال رہے تھے تو تب میچ میں مدمقابل ہسپانوی کلب ریئل سوسائیڈاڈ کے شائقین نے اسرائیلی جارحیت کے شکار فلسطینی مظلوموں کے ساتھ اظہار یکجہتی کا انوکھا طریقہ اپنایا جس کو دنیا بھر سے انسانیت کے لئے ہمدردی رکھنے والوں کی جانب سے خوب سراہا جا رہا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری کردہ ایک پیغام میں شائقین فٹبال کی جانب سے مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنے کی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شاہقین نے خون آلود کپڑے زین تن کئے ہوئے تھے جو کہ معصوم فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم اور جارحیت کو ظاہر کر رہے تھے۔
Spanish football club Real Sociedad's fans did this yesterday!
— Waseem ವಸೀಮ್ وسیم (@WazBLR) November 12, 2023
⚽️=♥️ pic.twitter.com/nYShLDJtcN
شائقین کی جانب سے خون آلود فلسطینی پرچم بھی اٹھا رکھا تھا، شاہقین کی جانب سے اسرائیلی جارحیت کے خلاف اور فلسطینیوں کے حق میں خوب نعرے بازی بھی کی گئی۔