(راؤ دلشاد) پاکستان مسلم لیگ (ن )کا ملکی سیاست میں بڑا فیصلہ، پارٹی نے الیکٹیبلز کیلئے بند دروازے کھول دئیے۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) نے الیکٹیبلز کو پارٹی میں شامل کرنے کا فیصلہ کر لیا، فیصلہ پنجاب بھر میں کرائے جانیوالےسروےکےنتائج کی بنیادپرکیا گیا، ن لیگ کو قومی اسمبلی کی 141 میں سے 90 کےقریب نشستوں پربرتری حاصل ہے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی صدر کو بڑی دھمکی مل گئی
ذرائع کے مطابق لیگی قیادت نےقومی اسمبلی میں دوتہائی اکثریت کےحصول کواولین ہدف قراردیدیا ،141 جنرل نشستوں میں سے 120 نشستیں جیتنےکاہدف بھی مقرر کر دیا گیا، ن لیگ کےسروےمیں مجموعی 7 لاکھ سے زائد ووٹروں نے حصہ لیا۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ سروے میں ووٹرز نے نواز شریف کو ملکی مسائل کا واحد حل قرار دیا، سروے تھرڈ پارٹی کے ذریعے اسحاق ڈار کی نگرانی میں مکمل کرایا گیا، پنجاب کے مختلف اضلاع کے الیکٹیبلز کو پارٹی میں شمولیت کا گرین سگنل دیدیا گیا۔