(وقاص عظیم)آئی ایم ایف نجکاری پروگرام پر جلد پیشرفت کی یقین دہانی کرا دی گئی، وزارت خزانہ نے آئی ایم ایف کو نجکاری پروگرام پر پیشرفت سے آگاہ کر دیا ۔
وزارت خزانہ کے مطابق عام انتخابات کا شیڈول جاری ہونے تک اداروں کی نجکاری کا امکان معدوم ہے، پی آئی اے کی نجکاری فروری 2024 تک متوقع ہے، اس کے علاوہ 27دیگر ادارے نجکاری کی فعال فہرست میں شامل ہیں۔فنانشل اوررئیل اسٹیٹ 4، 4 ادارے نجکاری پروگرام میں شامل ہیں۔انڈسٹریل سیکٹر کے4 ادارے بھی نجکاری پروگرام کا حصہ ہوں گے۔
ضرور پڑھیں:ناانصافی اور فلسطینیوں کا قتل عام مزید تنازعات کو جنم دے گا:وزیراعظم
توانائی شعبے کے 14 ادارے نجکاری کی فعال فہرست میں شامل ہیں،پاکستان اسٹیل ملز، اسٹیٹ لائف انشورنس بھی نجکاری فہرست میں شامل ہے،بلوکی،حویلی بہادر،گڈو اور نندی پور پاور پلانٹس کی بھی نجکاری پروگرام کا حصہ ہیں۔بجلی کی تقسیم کار 10 کمپنیوں کی نجکاری بھی پروگرام کا حصہ ہو گی،ایچ بی ایف سی، فرسٹ ویمن بینک، پاکستان انجینئرنگ کمپنی اور سندھ انجنئیرنگ لمیٹڈ فہرست میں شامل ہے۔
پاکستان انجینئرنگ کمپنی اور سندھ انجنئیرنگ لمیٹڈ بھی فہرست میں شامل ہیں۔