نسل کشی کسی صورت قابلِ قبول عمل نہیں، ایلون مسک

Nov 12, 2023 | 16:19:PM

(ویب ڈیسک) بزنس ٹائیکون ایلون مسک کا اسرائیلی بربریت اور  فلسطینی نسل کشی پر شدید الفاظ میں مذمت کرتے  ہوئے کہنا ہے کہ نسل کشی کرنا کسی کے لیے بھی  قابلِ قبول عمل نہیں ہے۔      

مشہور ارب پتی اور ٹیسلا کے چیئرمین ایلون مسک نے اپنے حالیہ پوڈکاسٹ میں اسرائیلی سفاکیت اور غزہ پر ڈھائے جانے والے مظالم پر بات کرتے ہوئے اسرائیل فوج کی جانب کئی سوالات کھڑے کردیے۔

مائیکرو بلاگنگ سائٹ ایکس پر ایلون مسک کا مختصر ویڈیو کلپ گردش کر رہا ہے جس میں انہیں کہتے سنا جاسکتا ہے کہ'اسرائیل غزہ میں اپنے مسلسل حملوں سے فلسطینیوں کے درمیان نفرت کو ہوا دے رہا ہے'۔

انکا کہنا تھا کہ،'نسل کشی کسی صورت قابل قبول نہیں جب بھی اسرائیل غزہ میں کسی کے بچے کو مارتا ہے تو وہ درحقیقت فلسطینی مزاحمتی گروپ حماس کے لیے مزید ارکان کو بنارہا ہے جو مستقبل میں اسرائیلیوں کو ہلاک کرنے کے لئے اپنی جانیں قربان کریں گے'۔

مزید پڑھیں:  سراج الحق کی قطر میں حماس کے سربراہ اسماعیل ہانیہ سے ملاقات

ایلون مسک کا اسرائیلی بربریت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ،'اس نسل کشی کے بعد جو لوگ زندہ بچ جائیں گیں وہ یقینی طور پر اسرائیل کو اپنا دشمن قرار دے کر ان سے شدید نفرت کریں گے۔'

پوڈ کاسٹر لیکس فریڈ مین کو دیے گئے انٹرویو میں ایلون کا مزید کہنا تھا کہ ،'آپ اسرائیل اور غزہ میں جاری جنگ کے خاتمے کی امید کیسے کر سکتے ہیں؟ آپ کون سا راستہ دیکھتے ہیں جو دنیا کے اس حصے میں طویل مدت میں انسانی مصائب کو کم کرسکتا ہے؟۔

واضح رہے کہ گزشتہ مہینے ایلون مسک نے اسٹار لنک سیٹلائٹ کنیکٹیویٹی بنا کر غزہ کے لوگوں کو مدد بھی فراہم کی تھی۔

مزیدخبریں