عجب کرپشن کی غضب کہانی، فرح گوگی کا خفیہ پاسپورٹ منظر عام پر آ گیا

Nov 12, 2023 | 16:39:PM

(احمد منصور) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی فرنٹ پرسن فرح گوگی کا خفیہ پاسپورٹ منظر عام پر آ گیا۔

عمران خان اور بشری بی بی کی اکٹھی کی گئی دولت کو دنیا کے مختلف ممالک میں چھپانے کی غرض سے اس سے خریدے پاسپورٹ پر فرح گوگی کے بیرون ملک دورے کرتی رہی، غیر قانونی طریقے سے لوٹی ہوئی دولت کو چھپانے اورمنی لانڈرنگ کیلئے فرح گوگی کو ایک غیر معروف ملک وینا تاؤ کاخفیہ پاسپورٹ بنا کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: انتخابات کی آمد آمد، ن لیگ کا بڑا داؤ، بند دروازے کھول دیئے

دسمبر 2021 میں تحریک انصاف کی حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی ممکنہ کامیابی کے پیش نظر عمران خان اور بشری بی بی نے ملک کے ایک معروف پراپرٹی ٹائکون کے بیٹے کو اپنی فرنٹ پرسن فرح گوگی کیلئے خفیہ انٹرنیشنل پاسپورٹ خریدنے کا ٹاسک سونپا، اس پراپرٹی ٹائکون نے ایک اور معروف بزنس مین کو خفیہ پاسپورٹ بنانے کیلئے ایک لاکھ تیس ہزار امریکی ڈالر فراہم کئے۔

عمران خان اور بشری بی بی کی اکٹھی کی گئی دولت کو دنیا کے مختلف ممالک میں چھپانے کی غرض سے اس سے خریدے پاسپورٹ پر فرح گوگی کے بیرون ملک دورے کیے، 28 مارچ 2022 کو فرح گوگی کیلئے خریدے جانے والا وینا تاؤ کا خفیہ پاسپورٹ بشری بی بی کے حوالے کر دیا گیا، 3 اپریل 2022 کو عمران خان کی حکومت جانے سے 6 دن قبل فرح گوگی کو پاکستانی پاسپورٹ پر ملک سے فرار کروا کے دبئی بھجوا دیا گیا ۔

دبئی کے بعد باقی تمام سفر وینا تاؤ کے پاسپورٹ پہ کروائے گئے تاکہ تحقیقاتی ادارے اس نقل و حرکت سے آگاہ نا رہیں، عمران خان اور بشری بی بی نے پاکستان سے لوٹی گئی کثیر رقم کو ٹھکانے لگانے کیلئے فرح گوگی کے خفیہ بین الاقوامی دوروں اور بینک اکاؤنٹس کو وینا تاؤ کے خفیہ پاسپورٹ سے ممکن بنایا۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی صدر کو بڑی دھمکی مل گئی

یاد رہے دو دن پہلے سامنے آنے والی اطلاعات کے مطابق عمران خان اور بشری بی بی کی یہ فرنٹ پرسن 14.5 ارب روپے کے ناجائز اثاثوں کی مالک ہے، صرف 3 سال کے قلیل عرصے کی عمران خان کی حکومت کے دوران ان کی فرنٹ پرسن فرح گوگی کی ظاہری اور غیر ظاہری دولت میں 4520 ملین روپے کا اضافہ ہوا، اپنی حکومت گرنے کے بعد پورے ملک کو انتشار میں ڈال کر عمران خان نے اپنی چوری اور کرپشن پر پردہ ڈالنے کی بھونڈی کوشش کی۔

مزیدخبریں