پنجاب کبڈی ایسوسی ایشن ایگزیکٹو کمیٹی کو تحلیل کردیا گیا

Nov 12, 2023 | 17:32:PM

This browser does not support the video element.

(اویس کیانی)پنجاب کبڈی ایسوسی ایشن ایگزیکٹو کمیٹی کو تحلیل کردیا گیا، صدر کبڈی فیڈریشن چودھری شافع حسین نے کہا کہ اس روائتی کھیل کو پاکستان اور بین الاقومی سطح پر روشناس کرائیں گے اور اس کی ترقی میں بھرپور کردارادا کریں گے۔
پاکستان کبڈی فیڈریشن کے صدر چودھری شافع حسین کی زیر صدارت پاکستان کبڈی فیڈریشن جنرل کونسل کا اجلاس منعقد ہوا جس میں بڑے اہم فیصلوں کی اجازت لی گئی ،سلیکشن اور ڈسپلن کمیٹی کا قیام بھی عمل میں آیا جس میں پاکستان آرمی ،نیوی، ایئرفورس، واپڈا، ریلوے،سندھ،بلوچستان ،خیبرپختونخوا،گلگت بلتستان ،اسلام آباد،ہائر ایجوکیشن کمیشن اور پاکستان اولمپکس کے نمائندگان نے شرکت کی۔
پنجاب کبڈی ایسوسی ایشن ایگزیکٹو کمیٹی کو تحلیل کردیا گیااوررائے مسعود کھرل کی سربراہی میں تین رکنی مینجمنٹ کمیٹی قائم کردی گئی جس میں رانا علی عباس صدر کبڈی ایسوسی ایشن فیصل آباداور محمد فہیم صدر کبڈی ایسوسی ایشن لاہور شامل ہیں،یہ کمیٹی آئندہ الیکشن تک کام کرے گی۔
اس موقع پر چودھری شافع حسین نے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ پاکستان کبڈی فیڈریشن کےحق میں فیصلہ دے چکی ہے اور پاکستان سپورٹس بورڈ نے بھی مخالف حریف کو خط کے ذریعے آگاہ کردیا ہے ،خط اور فیصلے کی کاپی تمام ممبران کو پہنچا دی گئی ،اب کبڈی کے معاملات کو انتہائی نظم وضبط کے ساتھ چلائیں گے۔
چودھری شافع حسین نے کہا کہ اس روائتی کھیل کو پاکستان اور بین الاقومی سطح پر روشناس کرائیں گے اور اس کی ترقی میں بھرپور کردارادا کریں گے۔انہوں نے کہا کہ کبڈی پاکستان کا روایتی کھیل ہے اس کو چودھری ظہور الٰہی نے پہچان دی اور چودھری شجاعت حسین نے مجھے ذمہ داری سونپی جسے بہتر طریقے سے نبھانے کی کوشش کررہا ہوں، انہوں نے مزید کہا کہ کبڈی میں سفارش پر یقین نہیں رکھتاقابلیت کی بنیاد پر کھلاڑی آگے آئیں گے ،کسی بھی حکومت نے کبڈی کو سنجیدگی سے نہیں لیا، صرف مسلم لیگ ق کے دور حکومت میں چودھری شجاعت حسین کی کاوشوں سے کبڈی فیڈریشن کو فنڈز ملے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اپنے ٹینور میں فروری 2020 میں پنجاب سٹیڈیم میں کبڈی پریمئیر لیگ اورورلڈ کپ کا انعقاد کرایا جس میں پاکستان کبڈی نے بھارت کو شکست دی،اجلاس میں شریک تمام ممبران چودھری شافع حسین کی کاوشوںکو سراہا اور ان پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں: سونا سستا ہوگیا

مزیدخبریں