(ویب ڈیسک)کینیا کی حکومت نے 2032 تک 15 ارب درخت لگانے کے منصوبے کے تحت ملک بھر میں شجرکاری کے دن کے عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وزیر داخلہ کیتھورے کنڈیکی نے یہ اعلان صدر ولیم روٹو کی زیر صدارت کابینہ کے اجلاس کے بعد کیا۔کینین وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ حکومت نے پیر 13 نومبر 2023 کو خصوصی تعطیل کا اعلان کیا ہے جس کے دوران ملک بھر کے عوام سے توقع کی جائے گی کہ وہ ہمارے ملک کو موسمیاتی تبدیلی کے تباہ کن اثرات سے بچانے کی قومی کوششوں میں حب الوطنی کے طور پر پودے لگائیں گے۔
کینیا کی وزارت ماحولیات، آب و ہوا کی تبدیلی اور جنگلات نے کہا ہے کہ وہ درختوں کی پنیری فراہم کرے گی جو حکومت کی جانب سے آب و ہوا سے متعلق اقدامات کی ذمہ داریوں کے عزم کا ایک بے مثال مظاہرہ ہے۔کینیا کے وزیر ماحولیات سویپن ٹویا نے کہا کہ یہ کینیا کے لوگوں کے لیے اپنے ماحول کے دفاع میں یکجہتی کے ساتھ کھڑے ہونے کا لمحہ ہے، یہ ایک ہمنگ برڈ شراکت کا دن ہے، ہم سب موسمیاتی تبدیلی کے بحران سے لڑنے کے لیے مل کر کام کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سفر کرنے والے خبردار! محکمہ موسمیات نے بڑی پیش گوئی کردی