جسٹس (ر)سید ارشد حسین شاہ نگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا بن گئے

Nov 12, 2023 | 19:00:PM

(24 نیوز)جسٹس (ر)سید ارشد حسین شاہ نگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا بن گئے۔
تفصیلات کے مطابق جسٹس (ر)سید ارشد حسین شاہ نے نگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا حلف اٹھا لیا،گورنر غلام علی نے نگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سے حلف لیا،تقریب میں چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ، آئی جی پی، ایڈووکیٹ جنرل نے شرکت کی،تقریب میں سابق صوبائی وزرا، سیاسی و سماجی شخصیات بھی شریک ہوئیں۔
یاد رہے کہ سابق وزیراعلیٰ محمود خان اور سابق اپوزیشن لیڈر اکرم درانی نے بطور نگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کیلئے جسٹس (ر)سید ارشد حسین شاہ کے نام پر اتفاق کیا تھا، جس کے بعد جسٹس (ر)سید ارشد حسین شاہ کے نام کی سمری گورنر خیبرپختونخوا کو بھجوائی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: عام تعطیل کا اعلان

مزیدخبریں