گوگل کروم میں ایک نئے اور بہترین فیچر کا اضافہ

Nov 12, 2023 | 19:08:PM

(ویب ڈیسک) گوگل کروم دنیا کا مقبول ترین ویب براؤزر ہے مگر وہ ویب سائٹس اوپن کرنے کیلئے بہت زیادہ کمپیوٹر میموری یا ریم استعمال کرتا ہے۔

اس کے نتیجے میں گوگل کروم استعمال کرنے والے افراد کو اکثر کمپیوٹر سست ہونے کا تجربہ ہوتا ہے یا لیپ ٹاپ کی بیٹری لائف کم ہوجاتی ہے۔

اس حوالے سے کمپنی نے حالیہ مہینوں میں میموری سیور اور انرجی سیور جیسے کئی ٹولز متعارف کرائے ہیں۔

   اب دنیا کے مقبول ترین ویب براؤزر میں ایک نئے فیچر کا اضافہ کیا گیا ہے جس سے صارفین کیلئے یہ جاننا آسان ہو جائے گا کہ کونسی ویب سائٹ یا ٹیب سب سے زیادہ میموری استعمال کر رہا ہے۔

اس فیچر کو میموری یوز ایج کا نام دیا گیا ہے۔

اس فیچر سے صارفین کیلئے کمپیوٹر میموری کی مانیٹرنگ کرنا آسان ہو جائے گا۔

اس کا استعمال بھی آسان ہے، جب ماؤس کرسر کو کسی بھی ٹیب کے اوپر رکھیں تو نیچے لکھا آجائے گا کہ وہ ٹیب کتنی میموری استعمال کر رہا ہے۔

جب یہ معلوم ہو جائے کہ کونسی ویب سائٹ سب سے زیادہ میموری استعمال کر رہی ہے تو پھر اسے بند کرنے کا فیصلہ کیا جا سکتا ہے۔

مزیدخبریں