(ویب ڈیسک)ایڈم زمپا آئی سی سی ورلڈکپ کے ایک ایڈیشن میں زیادہ وکٹیں لینے والے آسٹریلوی سپنر بن گئے،انہوں نے گزشتہ روز بنگلہ دیش کے خلاف کھیلے گئے ورلڈکپ میچ میں دووکٹیں لیکر یہ سنگ میل عبور کیا۔
زمپا رواں ورلڈکپ میں اب تک 9اننگز میں 22وکٹیں لے چکے ہیں،انہوں نے سابق ہم وطن سپنر ز شین وارن اور بریڈہوج کا ایک ورلڈکپ میں زیادہ وکٹیں لینے کا ریکارڈ توڑ ڈالا،بریڈہوج نے 2007ورلڈکپ میں 21جبکہ شین وارن نے 1999ورلڈکپ میں 20وکٹیں حاصل کی تھیں۔
یہ بھی پڑھیں: سفر کرنے والے خبردار! محکمہ موسمیات نے بڑی پیش گوئی کردی