ورلڈ کپ سے باہر پاکستان ٹیم کو کتنے کروڑ ملیں گے؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے زیر اہتمام کرکٹ ورلڈ کپ 2023ء سے باہر ہونے کے باوجود پاکستان ٹیم کو کروڑوں روپے کی رقم بطور فیس ملے گی۔
بھارت میں جاری ورلڈ کپ 2023ء میں پاکستان نے گروپ اسٹیج کے 9 میں سے 4 میچز میں کامیابی کے ساتھ 8 پوائٹس حاصل کیے اور ایونٹ کا اختتام پانچویں پوزیشن پر کیا۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ورلڈ کپ کیلئے مجموعی انعامی رقم 10 ملین (ایک کروڑ) ڈالرز رکھی ہے۔
آئی سی سی نے ورلڈ کپ میں ہر ٹیم کیلئے فی میچ کامیابی پر 40 ہزار ڈالرز کی رقم رکھی ہے جبکہ گروپ مرحلے سے باہر ہونیوالی ٹیم کو ایک لاکھ ڈالر ملیں گے۔
یہ بھی پڑھیے: ایڈم زمپا ورلڈکپ کے ایک ایڈیشن میں زیادہ وکٹیں لینے والے آسٹریلوی سپنر بن گئے
قومی کرکٹ ٹیم نے ورلڈ کپ 4 میچز میں کامیابی حاصل کی، پاکستان کو 4 میچ جیتنے پر ایک لاکھ 60 ہزار ڈالرز جبکہ گروپ مرحلے کے ایک لاکھ ڈالر ملیں گے۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے فارمولے کے مطابق ورلڈ کپ میں گروپ مرحلے میں باہر ہونیوالی پاکستانی ٹیم کو مختص انعامی رقم میں سے مجموعی طور پر 2 لاکھ 60 ہزار ڈالرز (7 کروڑ 46 لاکھ روپے سے زائد) ملیں گے۔
واضح رہے کہ آئی سی سی کی جانب سے سیمی فائنل ہارنے والی ٹیموں کو 8، 8 لاکھ ڈالرز ملیں گے، ورلڈ کپ کی رنر اپ ٹیم کو 20 لاکھ جبکہ میگا ایونٹ کی فاتح ٹیم کو 40 لاکھ ڈالرز ملیں گے۔