(24نیوز)امریکی صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کی فتح بٹ کوائن کے لیے نیک شگون ثابت ہوئی ہے اور کرپٹو کرنسی کی قیمت پہلی بار 80 ہزار ڈالر سے بڑھ گئی ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی انتخابی مہم کے دوران امریکا کو دنیا کا ’ کرپٹو کیپیٹل‘ بنانے کا وعدہ کیا تھا، چنانچہ ان کی جیت کے ساتھ ہی مقبول اور اہم ترین ڈیجیٹل کرنسی کی قیمتوں کو پر لگ گئے ہیں اور ایک بٹ کوائن کی قدر83 ہزار امریکی ڈالر ( 2کروڑ 30 لاکھ روپے سے زائد) کی سطح عبور کرگئی ہے، اور اس میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ رواں سال اب تک بٹ کوائن کی قدر میں 80 فیصد اضافہ ہوا ہے اور 2024 کے اختتام تک یہ کرنسی ایک لاکھ ڈالر تک پہنچ سکتی ہے۔
بٹ کوائن کے علاوہ دیگر کرپٹو کرنسیز بشمول ڈاج کوائن جسے ایلون مسک نے پروموٹ کیا ہے، کی قدر میں بھی اضافہ دیکھا جارہا ہے۔