پاکستان کی سلامتی کونسل میں نئی مستقل نشستوں کی مخالفت
نئے مستقل ارکان کا اضافہ سلامتی کونسل میں مفلوج حالت کو مزید گہرا کرے گا، منیر اکرم
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں نئی مستقل نشستوں کی مخالفت کرتے ہوئے سلامتی کونسل میں مساوی اور جوابدہ اصلاحات کا مطالبہ کر دیا۔
اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا ہے کہ سلامتی کونسل بین الاقوامی امن و سلامتی کو درپیش خطرات کا مؤثر جواب دینے میں ناکام رہی ہے، اس کی بڑی وجہ مستقل ارکان کا فیصلہ کن اقدام پر متفق نہ ہونا ہے۔
پاکستانی مندوب کا کہنا تھا کہ نئے مستقل ارکان کا اضافہ سلامتی کونسل میں مفلوج حالت کو مزید گہرا کرے گا۔ منیر اکرم نے مزید کہا کہ نئے مستقل ارکان کا اضافہ مسئلے کا حل نہیں بلکہ مسئلے کا حصہ ہے، مستقل رکنیت اقوام متحدہ کے قیام سے ہی ایک متنازع مسئلہ رہا ہے۔