دھوں چھوڑنے والی گاڑیوں کیخلاف ریکارڈ کارروائیاں،24گھنٹوں میں 45 لاکھ کے جرمانے
987 موٹرسائیکلوں کے چالان،60 ٹریکٹر ٹرالیاں بھی تھانوں میں بند،234 وہیکلز کی ای چالاننگ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) ٹریفک پولیس،محکمہ ماحولیات ،مائنز ڈیپارٹمنٹ کی 6 مشترکہ ٹیمیں متحرک، گاڑیوں کے دھواں چھوڑنے پر ریکارڈ کارروائیاں،24گھنٹوں میں 45 لاکھ کے جرمانے کئے گئے۔
خطرناک حد تک دھوں چھوڑنے پر 987 موٹرسائیکلوں کو 19 لاکھ 74 ہزار جرمانہ بھی کیا گیا جبکہ فضائی آلودگی پھیلانے والی 99 موٹرسائیکلوں کو تھانوں میں بند کردیا گیا۔ کارروائیوں میں بغیر حفاظتی اقدامات چلنے والی 60 ٹریکٹر ٹرالیاں بھی مختلف تھانوں میں بندکی گئی ہیں۔
ٹریفک پولیس نے آرٹیفشل انٹیلی جنس سسٹم کی مدد سے بھی دھواں چھوڑنے والی 234 وہیکلز کی ای چالاننگ کی ، شہر میں 41 اینٹی سموگ اسکواڈز تشکیل دے دیا گیا ہے۔داخلی و خارجی راستوں پر 12 ناکے بھی قائم کر دیئے گئے ہیں جو دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کو روک کر چالان کرنے میں مصروف ہیں ۔
مزید پڑھیں:فضائی آلودگی جانچنے کا پیمانہ کیا ہے؟ تفصیلات جانئے
سی ٹی او عمارہ اطہر نے کہا ہے کہ ڈی ایس پیز کو شہر کاداخلی و خارجی راستوں پر خصوصی کریک ڈاؤن کا ٹاسک دے دیا گیا جبکہ14انسدادِ تجاوزات کیمپس کو بھی مزید متحرک اور فعال کردیا گیا ہے۔دھواں چھوڑنے والی سرکاری گاڑیوں کوبھی چالان ٹکٹس کئے جا رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ سموگ ،آلودگی کے خاتمے کیلئے ہم سب کو مل کر کوششیں کرنا ہونگی۔