پنجاب حکومت کا مزید 5 ڈویژن کے تعلیمی اداروں میں چھٹیوں کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)پنجاب حکومت نے سموگ سے متاثرہ صوبے کے مزید 5 ڈویژنز میں سکولز بند کر دیئے جبکہ 17 نومبر تک نجی ٹیوشن سینٹرز بھی بند رکھے جائیں گے۔
سموگ کے باعث پنجاب کے مزید 5 ڈویژنز میں 12 ویں جماعت تک تمام سکولز بند کرنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے، سموگ کے باعث سکولوں کی بندش کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ڈی جی خان، ساہیوال، سرگودھا، بہاولپور اور راولپنڈی ڈویژن میں سکولز بند کئے گئے ہیں، 13 سے 17 نومبر تک تمام سکولز بند رہیں گے، بارہویں جماعت تک تمام سکولوں میں تدریسی عمل آن لائن ہوگا جبکہ 17 نومبر تک نجی ٹیوشن سنٹرز بھی بند رکھے جائیں گے۔
یاد رہے کہ لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد اور ملتان ڈویژن میں پہلے سے ہی سکولز بند ہیں، ان اضلاع میں پنک آئی، چیسٹ انفیکشن اور الرجی کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے،ڈی جی ماحولیات پنجاب کا کہنا ہے کہ لوگ بلاوجہ گھروں سے باہر نہ نکلیں۔