راولپنڈی: شوہر کی فائرنگ سے بیوی اور ساس کے قتل کا مقدمہ درج
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)راولپنڈی میں کیانی روڈ پر شوہر کے ہاتھوں بیوی اور ساس کے قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔
پولیس کے مطابق قتل کا مقدمہ تھانہ ریس کورس میں درج کیا گیا ہے،10 نومبر کو ملزم کی فائرنگ سے بیوی اور ساس جاں بحق ہو گئی تھیں جبکہ ملزم گرفتار ہے۔
مدعی مقدمہ کے مطابق ملزم نے اپنے بھائی اور باپ کی ایماء پر میری بہن اور ماں کو قتل کیا۔
اس کیس سے متعلق ذرائع کا کہنا تھا کہ ابتدائی معلومات کے مطابق میاں بیوی کے درمیان جھگڑا ہوا تھا۔
تھانہ ریس کورس پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر تفتیش بھی کی تھی۔