محسن نقوی کا اسلام آباد میں نئی سٹرکوں کے نام شہداء سے منسوب کرنے کا اعلان
چودھری شجاعت نے وفاقی حکومت سے تعمیر ہونے والی تمام نئی سٹرکوں کو شہداء کے نام سے منسوب کرنے کا مطالبہ کیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد میں تعمیر ہونے والی نئی سٹرکوں کے نام شہداء سے منسوب کرنے کا اعلان کر دیا۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی گلبرگ میں سربراہ مسلم لیگ (ق) چودھری شجاعت حسین کی رہائشگاہ پر پہنچے اور ان سے ملاقات کی، صوبائی وزیر شافع حسین بھی اس موقع پر موجود تھے۔سربراہ مسلم لیگ ق چودھری شجاعت حسین نے کوئٹہ ریلوے سٹیشن دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے شہداء سے اظہار یکجہتی کیا، محسن نقوی اور شجاعت حسین نے شہداء کے خاندانوں سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار بھی کیا۔
چودھری شجاعت حسین نے وفاقی حکومت سے تعمیر ہونے والی تمام نئی سٹرکوں کو شہداء کے نام سے منسوب کرنے کا مطالبہ کیا جس پر وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد میں تعمیر ہونے والی نئی سٹرکوں کے نام شہداء سے منسوب کرنے کا اعلان کر دیا۔محسن نقوی نے کہا کہ دیگر صوبوں کے وزراء اعلیٰ سے اس پر عملدرآمد کے لئے بات کی جائے گی۔
مزید پڑھیں: بلوچستان، سکیورٹی فورسز کا ٹارگٹڈ آپریشن, 6 دہشت گرد گرفتار
چودھری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ یہ کام شہدائے وطن اور ان کے خاندانوں کے ساتھ حکومت کے اظہار یکجہتی کے حوالے سے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔