توشہ خانہ کیس ٹو :عمران خان اور بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستوں پر فیصلہ نہ ہو سکا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستوں پر فیصلہ نہ ہو سکا۔
راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں آج توشہ خانہ کیس 2 کیس کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے 14 نومبر تک ملتوی کر دی گئی، سپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند کی عدم دستیابی کے باعث سماعت ملتوی کی گئی۔
اڈیالہ جیل میں سماعت کے دوران بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستوں پر فیصلہ سنایا جانا تھا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز اس کیس میں بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ کی بریت کی درخواستوں پر دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا گیا تھا۔